۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شعور ولایت

حوزه/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ الحاج مہدوی پور کے جواں سال داماداورننھی نواسی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ نمائندہ کی بیٹی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ الحاج مہدوی پور کے جواں سال داماد اور ننھی نواسی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق کی خبر پر پر مولانا شاہد جمال رضوی و اراکین موسسہ علمی پژوھشی شعور ولایت قم المقدسہ ایران نے افسوس کا اظہار کیا اور نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

ھو الباقی

حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پور دامت برکاتہ 
نمایندہ محترم ولی فقیہ در ھندوستان

انَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَ‌اجِعُونَ ... آج صبح یہ اندوہ ناک خبر موصول ہوئی کہ آپ کے داماد حجۃ الاسلام آقای علی خالق پور اور ان کی چھ مہینے کی بیٹی معصومہ خالق پور کا ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا ، سن کر بے حد افسوس ہوا اور طبیعت دیر تک مضمحل رہی ۔پردیس میں آپ کے لئے یہ خبر یقیناً بے انتہا غم و اندوہ کا باعث ہے ۔
خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم آقای علی خالق پور کی مغفرت کرے، اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے اور آپ اور دیگر تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین 
اس حادثہ میں آپ کی بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہیں ان کے لئے بھی دعا ہے کہ خداوندعالم بیمار کربلا کے صدقہ میں جلد از جلد شفائے کامل عطا فرمائے ؛ آمین یارب العالمین 

شریک غم :
اراکین موسسہ علمی پژوھشی شعور ولایت 
قم المقدسہ (ایران)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .